412853 8319086 updates

بے گناہی ثابت کرنے کے باوجود کالا قرار دئیے گئے شخص کو جان کا خطرہ لاحق

تونسہ شریف: کوہِ سلیمان میں کالا کالی کیس میں‌ پنچایت کے نام پر اپنی عدالت لگا لی گئی.

تفصیلات کے مطابق مہر جان نے بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبے میں کمال دین کو ’کالا‘ قرار دے دیا.
437373 111197 updates
اس الزام کے بعد کمال دین کو مبینہ طور پر گھر سے زبردستی اٹھا کر پنچایت میں لے جایا گیا اور پنچایت میں بے گناہی ثابت کرنے کے لیے نوجوان کو مبینہ طور پر گرم لوہا زبان سے چٹوایا گیا.

تاہم والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گرم لوہا زبان سے چٹوانے کے بعد بھی کمال دین کی جان خطرے میں ہے،کیونکہ بے گناہی ثابت ہونے کے باوجود کمال دین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں.

متاثرہ کمال دین کی والدہ نے بتایا کہ جان کے خوف سے کمال دین روپوش ہو گیا اور وہ انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی ہے.

کمال دین کی والدہ جوری بی بی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تونسہ شریف کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے، جس پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا گیاہے.

رٹ پٹیشن میں مہر جان، مہربان سمیت دیگر افراد پر اپنی عدالت لگانے اور تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں