433101 6989310 updates

گھریلو جھگڑے پر سگے دادا کے ہاتھو ں 2 پوتے قتل، بیوی اور بہو زخمی

فیصل آباد:گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر ڈالا۔
01 6a4a56621cb6d
پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کی غوثیہ کالونی میں پیش آیا، جہاں بےرحم دادا نے گھریلو جھگڑے پر 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشتعل شخص نے جھگڑے کے دوران اپنی بیوی اور بہو کو بھی زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مرنے والوں پوتوں کی شناخت 6 سالہ نبیل اور 8 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں