WhatsApp Image 2026 08 19 at 10.56.07

ذہنی امراض میں‌ اضافے کے باوجود مریض جدید تشخیصی سہولیات سے محروم

ویب نیوز: پنجاب میں ذہنی امراض کے شکار مریضوں کے لیے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں کی خریداری کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
CT Scan Machine
انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینیں نصب کرنے کے منصوبے کے لیے 88 کروڑ روپے درکار ہیں، تاہم رواں مالی سال میں اس مقصد کے لیے صرف 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مکمل فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث انسٹی ٹیوٹ میں دونوں مشینوں کی خریداری اور تنصیب ممکن نہیں ہوسکے گی، جس کے باعث ذہنی امراض کے مریض ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کے لیے دیگر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کے مطابق مشینوں کی خریداری کے لیے پروکیورمنٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، امید ہے کہ آئندہ برس انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں جدید طبی مشینری نصب کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں