WhatsApp Image 2026 08 14 at 04.06.34 1

اے آئی تصاویر دیکھ کر شادی، سابق ایم پی اے دھوکہ دہی پر عدالت پہنچ گئے

کراچی: سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے سابق اہلیہ کے خلاف دھوکا دہی، بلیک میلنگ اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
Untitled 2026 01 20T183506.600
ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں دائر درخواست میں غلام رسول انڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون سے بات چیت ہوئی اور خاتون کی اصل شکل دیکھے بغیر 23 فروری 2026ء کو ویڈیو کال کے ذریعے نکاح کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل عامر نواز وڑائچ نے عدالت کو بتایا کہ غلام رسول انڑ جب بھی خاتون سے چہرہ دکھانے کا کہتے تو انہیں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر بھیج دی جاتیں جبکہ ویڈیو لنک پر ہونے والے نکاح کے روز بھی خاتون نے نقاب کیا ہوا تھا۔

وکیل نے کہا کہ نکاح کے بعد جب درخواست گزار نے خاتون کو دیکھا تو وہ تصاویر سے بالکل مختلف تھی، جس کے بعد غلام رسول انڑ نے خاتون سے دوری اختیار کرلی، جس پر خاتون نے سوشل میڈیا پر درخواست گزار کے مرنے کی جھوٹی تصاویر اور پوسٹس بھی شیئر کیں جس کے بعد درخواست گزار نے 9 اگست کو خاتون کو طلاق دے دی۔

وکیل کے مطابق سابق اہلیہ کے خلاف این سی سی آئی اے میں بھی شکایت درج کرائی جاچکی ہے، جبکہ طلاق کے بعد خاتون کی جانب سے درخواست گزار سے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور خاتون غلام رسول انڑ کو بلیک میل کرنے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

عدالت نے درخواست پر ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈیفنس اور سابق اہلیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے 17 اگست تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں