court order 1 1

گداگر بچی سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2 ملزموں کو 2،2 بار عمر قید کی سزا

کراچی: کم عمر گداگر بچی کو راشن کا جھانسا دے کر اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزموں کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی کی عدالت نے کم عمر گداگر بچی کو راشن کا جھانسا دے کر اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
437885 2802934 updates
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام رسول اور خالد کو 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم متاثرہ بچی کو 5 ،5 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کریں۔

پراسکیویشن کے مطابق 2022 میں ملزمان نے کم عمر گداگر بچی کو اغواء کرکے سی ویو کے قریب اجتماعی زیادتی کی تھی۔ ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس چلاتے تھے۔ سروس کمپنی سے ملزمان کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ متاثرہ بچی نے شناخت پریڈ میں ملزمان کو شناخت کیا ہے۔ متاثرہ بچی کی گواہی مقدمے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ طبی شواہد بھی متاثرہ بچی کے بیان سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں