WhatsApp Image 2026 08 11 at 10.38.26

لاہور ہائیکورٹ میں‌10 نئے ججز کی تعیناتی، سنیارٹی اور نظر ثانی روسٹر جاری

ملتان: لاہور ہائیکورٹ میں‌تعینات ہونے والے 10 نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا.

فاضل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں‌ججز کی تعداد 50 ہو گئی ہے.

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نئے ایڈیشنل ججز کی سنیارٹی لسٹ اور رواں ہفتے کے لئے نظر ثانی شدہ روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے.

اس سلسلے میں جاری سنیارٹی لسٹ کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز میں‌جسٹس غلام سرور نہنگ پہلے، ان کے بعد جسٹس محمد اجمل خان زاہد، جسٹس امیر عجم ملک، جسٹس شیریں‌عمران، جسٹس اسد علی باجوہ، شامل ہیں.WhatsApp Image 2026 08 11 at 10.36.22

اس کے بعد جسٹس محمدامجد پرویز، جسٹس خالد ابن عزیز، جسٹس منور اقبال دوگل، جسٹس سید فرہاد علی شاہ، اور آخر میں‌جسٹس محمد عثمان غنی راشد چیمہ شامل ہیں.

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ‌کی جانب سے نئے ججز کی تعیناتی پر لاہور ہائیکورٹ‌کا نظرثانی شدہ روسٹر بھی جاری کر دیا گیاہے، جس کے مطابق نئے ججز آج سے لاہو رہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ لاہور پر فرائض سرانجام دیں‌گے.WhatsApp Image 2026 08 11 at 10.30.41

فاضل ججز ابتدائی طور پر سنگل بینچز میں فرائض سرانجام دیں‌گے اور فوری نوعیت کےمقدمات کی سماعت کریں‌گے.

اپنا تبصرہ لکھیں