لاہور: اے ایس آئی کی ذہنی معذور لڑکی سے تھانے کے اندر مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کے پورے عملے کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات گئے تھانے کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی میں تاخیر اور افسران کو لاعلم رکھنے پر ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل کر دیا۔
ایس ایچ او غازی آباد شہریار کو معطل کر کے علی زیب دستگیر کو نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹرز، 8 اے ایس آئی اور 5 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت 78 اہلکاروں کو معطل کیا جبکہ فرنٹ ڈیسک عملہ، محرر اور ڈرائیورز بھی معطل کئے گئے۔
تھانہ غازی آباد میں ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کی معطلی کی رپورٹ بھی درج کر دی گئی۔
خیال رہے کہ اے ایس آئی زہنی معذور لڑکی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر تھانے لے گیا اور اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا.

