manhole 500x294 1

سیوریج لائن کی غیر انسانی طریقے سے صفائی کے دوران 2 واسا ملازمین جاں بحق

وہاڑی: پرانے لاری اڈا کے قریب مین سیوریج لائن کی پاکستان میں‌رائج غیر انسانی طریقے سے صفائی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا.
ambulance3 1
واسا کے دو ملازمین صفائی کے لئے گٹر میں اترنے کے بعد گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق سنی اورساول نامی دونوں ملازمین کا تعلق ضلع خانیوال سےتھا،جومبینہ طورپرحفاظتی سامان کےبغیر رسے کےسہارے گٹرمیں اترے تھے،صفائی کے دوران رسہ چھوٹ جانے سے دونوں گہرے گٹر میں جا گرے اور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

حادثےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پپہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کے بعد دونوں ملازمین کی لاشیں گٹرسےنکال لیں،لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں