ویب نیوز:پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ ایک ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کما کر نیا ریکاڑ بنا لیا.
پاکستانی فری لانسرز نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ ایک ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا۔
گزشتہ مالی سال فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف جون 2026 میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق جون میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں69 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 25۔2024 میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی، مالی سال 24۔2023 میں فری لانسرزکی برآمدی آمدن 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔
مالی سال 23۔2022 میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ 36کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔
