437885 2802934 updates

کمسن بیٹی سے ملازمت کرانے کے ساتھ تشدد کرنے کے الزام میں والد گرفتار

لاہور: سگے باپ نے اپنی ہی کمسن بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
accused arrested 1
پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا، جہاں ایک والد نے اپنی کمسن بیٹی پر تشدد کیا۔

پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے بچی کی چیخوں کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد قربان کو حراست میں لےلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 11 سال کی فاطمہ گھر میں کام کرتی ہے، مالک نے چوری کی شکایت کی تھی جس پر بچی کے والد نے اسی گھر میں جاکر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں