437685 2085948 updates

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی:لاء کالجز سے جاری 1200 سے زائد ایل ایل بی اسناد مشکوک قرار

خیر پور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے اپنے ملحقہ لاء کالجوں سے جاری 1200 سے زائد ایل ایل بی اسناد مشکوک قرار دے کر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
WhatsApp Image 2026 04 11 at 11.03.03
تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے اپنے ملحقہ لاء کالجوں سے جاری 1200 سے زائد مشتبہ ایل ایل بی اسناد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسناد کی منسوخی کے لیے عوامی نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منسوخ کی گئی اسناد میں ملک کے کئی معروف قانون دانوں، سیاست دانوں اور ان کے رشتہ داروں‌ کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی اور ملحقہ لاء کالجوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران متعدد مشتبہ ریکارڈ سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں مبینہ جعلی ریکارڈ کے معاملے پر 128 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، دوسرے مرحلے میں اس معاملے میں ملوث 8 سے زائد افسران کو معطل کر کے ان کے جامعہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی ڈگریوں کے درست ہونے کے ثبوت جمع کرائیں، ورنہ ان کی ڈگریاں اور نتائج منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں