سوات: سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے، تاہم حادثے کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں 5 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثےکا شکار کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر سرچ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
