955876 69887331

انسانی اعضاکی خرید و فروخت،غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار، پلاسنٹا برآمد

اسلام آباد: ایف آئی اے اور پی ہوٹا ٹیم نے سیکٹر ایف 7 میں چھاپہ مار کر انسانی اعضا کی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
429584 8286333 updates 1
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں انسانی پلاسنٹا برآمد کرلیا گیا، تازہ خشک اور پراسیس شدہ پلاسنٹا کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہسپتالوں سے انسانی پلاسنٹا حاصل کرنے میں ملوث تھے، پلاسنٹا پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے ہسپتالوں سے جمع کیا جاتا تھا، ملزم پلاسنٹا کو بھیڑ کے اعضاء ظاہر کرکے بیرون ملک بھجواتے تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزموں کا ویتنام کو پلاسنٹا برآمد کرنے کا انکشاف ہوا، پراسیس شدہ پلاسنٹا ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، ملزموں نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے نیٹ ورک قائم کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ نمونے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال بھجوا دیئےگئے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں