قصور: پنجاب کے ضلع قصور کے نجی ہسپتال میں مریضہ کے گردے کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری کا سکینڈل سامنے آ گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ 3 نامزد اور 5 نامعلوم ملزم شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مریضہ سکینہ کی حالت تشویشناک پائی گئی، پولیس نے تبدیل شدہ گردہ اور متعلقہ سامان موقع سے برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب گرفتار ملزمان سے خون آلود آپریشن کا سامان اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان مختلف شہروں میں منظم گروہ کی صورت میں غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث تھے۔
ملزموںسے تفتیش کے ساتھ ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں.
