ویب نیوز: پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فری لانسرز ایکسپورٹ سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کمالیے۔
پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستانیوں نے فری لانسرز ایکسپورٹ سے 11 ماہ میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کمائے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فری لانسرز ایکسپورٹ میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا۔
صرف ماہ مئی 2026 میں فری لانسرز ایکسپورٹ کی آمدن 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہی، جبکہ ماہ مئی میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز ایکسپورٹ میں 87 فیصد اضافہ ہوا۔
