940028 45360700

خانگی تنازعات؛ بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا، داماد نے سسر کو گاڑی سے روند دیا

نمائندگان: راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص طلاق کے معاملے پر یونین کونسل کے دفتر آیا تھا، متاثرہ شخص یوسی دفتر سے نکلا تو خاتون نے تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایاکہ تیزاب سے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا تاہم واقعےکی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
crime 2 2
دوسری جانب رحیم یار خان میں داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رحیم یار خان کے علاقے عباسیہ میں پیش آیا جہاں داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ بیوی ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی، داماد اپنی والدہ کے ساتھ سسرال آیا تھا جہاں دوران گفتگو جھگڑا ہوا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ داماد جانے لگا تو سسر گاڑی کے سامنے کھڑا ہوگیا جس پر داماد سسر کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں