e bikes scheme

ماحول دوست اقدام کے تحت پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے ماحول دوست اور جدید سفری سہولتوں کے فروغ کے لیے پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
punjab govt
منصوبے کے پہلےمرحلے میں 10 ہزار ای بائیکس شامل کی جائیں گی جبکہ شہر بھر میں 300 ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔

پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز کے لیےجگہ فراہم کرے گی،شہری اہم رہائشی اور کمرشل علاقوں سے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔

حکام کےمطابق اس منصوبے سے لاہور میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے، جس سے شہر میں فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

لی پارک، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیف سٹی اور دیگر ادارے بھی منصوبے کا حصہ ہونگے،طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے لیے کم لاگت جدید سفری سہولت میسر آئے گی،شہری موبائل ایپ کے ذریعےای بائیک حاصل کر سکیں گے،جبکہ طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے لیے کم لاگت اور جدید سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق ای بائیکس سروس سے ٹریفک دباؤ، ایندھن اخراجات اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی، سموگ اور آلودگی میں کمی کے لیےجدید منصوبےمتعارف کروارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں