پاکپتن: نواحی علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے.
اہل علاقہ کے مطابق مبینہ طور پر لڑکی کے ورثاء کی جانب سے فائرنگ سے لڑکا جاں بحق ہو گیا، جبکہ سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی کے بازو کاٹ دئیے گئے، فائرنگ سے دیگر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ چک سدو پپلی میں پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کے ورثاء نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نیچے میں 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، ورثاء نے لڑکی کے دونوں بھی بازوں کاٹ دیئے.
فائرنگ سے 55 سالہ امین بی بی اور40 سالہ فرید اور دیگر شدید زخمی ہوگئے.
پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، نیز پولیس اور کرائم سین کی ٹیموں نے ضروری شواہد اکٹھے کر لئے۔
پولیس تھانہ صدر پاکپتن کے مطابق ملزموںکی گرفتاری کے لئے ٹیمیںتشکیل دے دی گئیںہیںاور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی.
