ipl 2

ویبھوو سوریہ ونشی نے آئی پی ایل میں کرس گیل کا 59 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب نیوز:راجستھان رائلز کے نوجوان بیٹر ویبھوو سوریہ ونشی نے جاری آئی پی ایل میں اب تک 65 چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
WhatsApp Image 2026 05 28 at 22.46.16
انہوں نے یہ اعزاز سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے ایلیمنیٹر میچ میں حاصل کیا۔

اس سے قبل ایک سیزن میں سب سے زیادہ 59 چھکوں کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جو انہوں نے 2012 کے آئی پی ایل میں بنایا تھا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرس گیل نے یہ ریکارڈ 456 گیندوں پر قائم کیا تھا جبکہ ویبھوو سوریہ ونشی نے صرف 266 گیندوں پر یہ سنگِ میل عبور کرلیا۔

کرس گیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویبھوو ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں اور انہوں نے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں