434595 7292237 updates 1

آسٹریلیا میں ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنے پر پاکستانی نوجوان گرفتار

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)نے ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنے والے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
jail
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے.

تحقیقات کے مطابق مسافر ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی کے بعد سیاسی پناہ کا خواہشمند تھا تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

امیگریشن حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔

امیگریشن حکام نے بتایا کہ مسافر 2019 میں ایران کے راستے “ڈنکی” لگا کر یورپ جانے کی کوشش کرچکا تاہم یونان پولیس نے اسے گرفتار کرکے ترکی واپس بھیج دیا تھا، اس کے علاوہ مسافر 2022 میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ ہو چکا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری Steven Christopher کو سیاسی پناہ کیلئے 40 لاکھ روپے ادا کیے، آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان آیا اور ہم جنس شادی کا معاہدہ بھی کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو قانونی کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں