Untitled 2025 11 13T080841.327

پاکستان میں قومی اسمبلی میں اے آئی پر مبنی پارلیمانی نظام کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں ملک کے پہلے اے آئی پر مبنی پارلیمانی نظام کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔
Untitled 2026 02 19T202753.891
پاکستانی پارلیمنٹ نےمحفوظ اور خودمختار مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر کے قیام کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے متعارف کرائے جانے والے اس جدید نظام کا افتتاح سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کریں گی۔

حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی اس پارلیمانی نظام کا مقصد قانون سازی اور پارلیمانی امور کو ڈیجیٹل، تیز، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے.

اس سسٹم کے ذریعے بلوں کا خلاصہ تیار کرنے، پارلیمانی سوالات ڈرافٹ کرنے، سمارٹ ڈاکومنٹ سرچ، سپیچ سسٹنٹ اور سمارٹ میٹنگ مینجمنٹ جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔نئے نظام میں گفتگو کرنے والی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جبکہ قانونی دفعات، آرٹیکلز، قوانین اورحوالہ جات کو خودکار طریقے سے تلاش کرنے کا فیچر بھی فراہم کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت پارلیمانی افسران بلوں کا جائزہ منٹوں میں لے سکیں گے جبکہ اردو اور انگریزی میں اے آئی لیجسلیٹو سمریز بھی دستیاب ہوں گی، طویل پارلیمانی دستاویزات کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کرنے کی سہولت سے قانون سازی کےعمل میں تیزی اور شفافیت آئے گی، جبکہ سمارٹ میٹنگ مینجمنٹ کے ذریعے پارلیمانی کارروائی مزید مؤثر بنائی جا سکے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں