لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، تحفظ پراپرٹی ایکٹ کےتحت ٹربیونلزکاقیام ایک ہفتے کی دوری پر ہیں.
چیف جسٹس کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ ٹربیونلز آئندہ ہفتے تک قائم ہوجائیں گے، سیشن عدالتوں کےججز کےتبادلوں کی وجہ سے ٹربیونلز نہیں بن سکے تھے۔
چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اگر ان ججز کو پہلے ٹربیونلز میں تعینات کرتے تو تبادلوں کےسبب مشکلات پیش آنی تھیں۔
عدالت نے ٹربیونلز کےقیام کےلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پرنمٹا دی، جس چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی.
درخواست گزار عبدالرزاق کےوکیل یوسف جاوید پھپھرا نے دلائل دئیے کہ سرکاری محکموں کی غفلت سے ٹربیونلز فعال نہیں ہوسکے، نیز
ٹربیونلز کے فعال نہ ہونے سے جائیدادوں پرقبضوں کےکیس نہیں نمٹائے جارہے۔اس لئے عدالت اضلاع میں ٹربیونلز کےفوری قیام کے احکامات صادر کرے۔
