اسلام آباد:سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 سے پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا.
سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اثاثے ڈیجیٹل نظام کے تحت ظاہر کیے جائیں گے.
سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سٹیبلشمنٹ ڈویژن حکام نے بریفنگ دی.
حکام نے بتایا کہ سرکاری افسران دسمبر 2026ء تک اپنے اثاثے ڈیجیٹلی ڈیکلیئر کریں گے جبکہ ان اثاثوں کا کچھ حصہ عوام کیلئے بھی دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق ایف بی آر کا آئی ٹی نظام استعمال کیا جائے گا اور سرکاری افسران کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے پر ریڈ فلیگ جاری کیا جائے گا۔
