ملتان:لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے کسانوں کوبڑاریلیف فراہم کرتے ہوئے زرعی آمدن پرڈبل ٹیکسیشن کو غیرقانونی قرار دیدیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ایک ہی زرعی آمدن پروفاق اورصوبہ دونوں ٹیکس نہیں لےسکتے.

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ زرعی آمدن پرٹیکس وصولی کااختیارصرف صوبےکوہے.
یاد رہے ایف بی آر کی جانب سےزرعی آمدن پر ٹیکس ادائیگی کے لئے بھجوائے گئےنوٹسزکوعدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا تھا۔