ویب نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے 35 ججوں کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کردیا.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم لاہور سمیت تمام اضلاع کی انسپکشن جج ہوں گی۔
جسٹس فیصل زمان خان ملتان، جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال، جسٹس طارق ندیم لودھراں، جسٹس انوار حسین وہاڑی،جسٹس شہرام سرور چوہدری بہاولپور اور اوکاڑٰہ،جسٹس احمد ندیم ارشد ڈی جی خان، مظفر گڑھ، بھکر اور میانوالی کے انسٔپکشن جج مقرر کر دئیے گئے.
جسٹس صادق مسعود خرم رحیم یار خان، جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر،جسٹس امجد رفیق راجن پور کے انسپکشن جج ہوںگے.
جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال، جسٹس محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ، جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی، جسٹس صداقت علی خان سرگودھا، جسٹس شہباز رضوی گوجرانوالہ، جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل اباد، کے انسپکشن جج ہوں گے۔
جسٹس جواد حسن اٹک، جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جسٹس فاروق حیدر قصور اور جہلم، جسٹس وحید خان خافظ اباد اور ننکانہ صاحب، جسٹس رسال حسن نارروال اور جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے۔
جسٹس عابد حسین چھٹہ چکوال اور خوشاب، جسٹس علی ضیاء باجوہ گجرات، جسٹس سلطان تنویر احمد سیالکوٹ کے انسپکشن جج مقرر کردیئے گئے۔
