لاہور: پنجاب میں نوجوانوں کی بیروزگاری بڑا چیلنج بن گئی،ورکنگ ایج گروپ کے 35 لاکھ افراد بیروزگارہونے کے اعدادوشمار سامنے آ گئے.
صوبےمیں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے تجاوزکرگئی،لیبر فورس سروے کےمطابق پنجاب میں 4 کروڑ 94 لاکھ کی لیبرفورس موجود ہے.
پنجاب حکومت نے اس صورتحال کے پیش نظر روزگار کے فروغ کیلئے ایمپلائمنٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں صوبے کے 6 بڑے اضلاع میں روزگارمراکز قائم کیےجائیں گے، نیزمحکمہ لیبر کو دو سالوں میں لیبر مارکیٹ کو جدید بنانےکا ٹاسک سونپ دیاگیا.
مذکورہ روزگارسنٹرزفیصل آباد،گوجرانوالہ،لاہور،ملتان،رحیم یارخان،سیالکوٹ میں تعمیر ہوں گے۔
