اسلام آباد:فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق کامیابی کی مجموعی شرح صرف 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 12 ہزار 792 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے صرف 355 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔
کمیشن نے کامیاب امیدواروں میں سے 170 افراد کی تقرری کی سفارش بھی کر دی ہے، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔
نتائج کے مطابق اسد رفیق نے پہلی، محسن خالد نے دوسری جبکہ طارق حفیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 23 کا تعلق پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا سے2،2 امیدوار کامیاب قرار پائے ،جبکہ 3 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔