422944 6784683 updates

اٹلی پلٹ خاتون محبوس، شوہر اور سسرالیوں کا تشدد، پاسپورٹ اور زیورات چھین لیے

سرگودھا: ماڑی لک میں خاتون کو شوہر اورسسرالیوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ زیورات اور پاسپورٹ چھین لیا۔
WhatsApp Image 2026 03 29 at 11.13.53
پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں میں خاتون کے شوہر،سسر اور ساس کے خلاف خاتون پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں خاتون کا مؤقف تھا کہ وہ اٹلی سے اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ 13 ستمبر 2025ء کو سرگودھاپہنچی تھی، جہاں سسرالیوں نےکئی ماہ تک گھرمیں قیدرکھ کر اسے تشددکا نشانہ بنایا۔خاتون نے بتایا کہ وہ گھربسانےکی خاطرخاموش وہ رہی، پھرپولیس سےرجوع کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ نامزد ملزمان سےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں