WhatsApp Image 2026 04 13 at 08.25.26 1

کچےکے علاقہ میں فصلوں کی کاشت پر پابندی کے خلاف ہائیکورٹ کا اظہار برہمی اور حکم امتناعی

ملتان:ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ضلع راجن پور اور ضلع رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں سڑکوں کے ساتھ گنا کاشت کرنے پر پابندی کے خلاف موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
WhatsApp Image 2025 03 19 at 08.26.44
فاضل عدالت نے سردار داؤد جان مزاری کی رٹ درخواست پر موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا.

درخواست گزار کے وکلاء سمیع الدین مزاری اور چوہدری محمد علی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب نے کچے کی علاقوں میں امن و امان کے لیے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی شامل تھے اس کمیٹی نے تجویز دی کہ کچے کے علاقے میں گنا کاشت کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ مجرم وہاں پناہ لیتے ہیں اور کماد کی اڑ میں بھاگ نکلتے ہیں.

جس پر ڈپٹی کمشنرز راجن پور اور رحیم یار خان نے اس علاقے میں سڑک کے ساتھ ڈیڑھ سو میٹر تک گنا کاشت کرنے پر پابندی لگا دی جس کو سردار داؤد جان خان مزاری نے چیلنج کر دیا انہوں نے کہا کہ اس وقت 6725 ایکڑ رقبے پر گنا کاشت ہے اس فصل کو نقصان پہنچایا گیا تو کسانوں کو ایک ارب 24 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا اگر کوئی حفاظتی اقدامات کرنے تھے تو گنے کی کاشت سے قبل کاشتکاروں کی مشاورت سے یہ قدم اٹھایا جا سکتا تھا.

ان کے دلائل کی سماعت کے بعد فاضل عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو دونوں ڈپٹی کمشنر سے فون پر رابطہ کر نے کی ہدایت کی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پہلے حکم کے نوٹیفکیشن میں 150 سو میٹر کی بجائے صرف 50 میٹر کر دیا ہے.

اس پر فاضل جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیوں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور دفعہ 144 کا غیر قانونی حکم جاری کر کے کسانوں کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں