432170 1837067 updates

پاکستان میں‌پہلی مرتبہ جانوروں پر ظلم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم، سفارشات کی ہدایت

اسلام آباد: حکومت نے جانوروں پرظلم کی روک تھام کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےکمیٹی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.
WhatsApp Image 2026 04 17 at 09.20.46
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کریں گے، جبکہ کمیٹی ارکان میں وزیرمملکت داخلہ، ماحولیاتی کارکن اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ٹی او آر کے مطابق کمیٹی کا مقصد جانوروں کے تحفظ کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی اقدامات مضبوط بناناہے.

کمیٹی کوغیرقانونی جنگلی حیات کی تجارت، سمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

ٹی او آر میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی حکومت کو بے گھر جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی منصوبے پیش کرے گی.

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی کو 27 اپریل 2026 تک اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں