WhatsApp Image 2026 04 13 at 06.57.55

پنجاب کے 3 بڑے شہروں میں بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس‘ کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس ‘ کا آغازکردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہور، راولپنڈی اور ملتان کےلیےگاڑیوں کی چابیاں ڈرائیوروں کےحوالےکیں۔ْWhatsApp Image 2026 04 13 at 07.00.29

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی پیارےکے بچھڑنےکے دکھ کی گھڑی میں ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریض کی وفات پرپرائیویٹ ٹرانسپورٹرزکا منہ مانگاکرایہ وصول کرناافسوسناک ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میت منتقلی پرکوئی خود بھی پیسہ دےتو ریسکیو اہلکار ہرگز نہ لیں۔

صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ابھی یہ سروس لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے شہری علاقوں کی حدود تک شروع کی گئی ہے، تاہم اماہ جون تک اس کا دائرہ کار تمام تحصیلوں‌تک پھیلا دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں