WhatsApp Image 2026 04 12 at 09.40.16

مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو عمارتیں مکمل تباہ، ٹریفک معطل، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مری: پنجاب کے ضلع مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں۔

حادثہ دریاگلی روڈ پر پیش جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
945556 89768067
دوسری جانب ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارتیں پہلے ہی خالی کرا لی گئی تھیں اور مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا اور ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی عمارتیں بھی خالی کروا لی گئیں، علاقہ مکمل سیل ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

پیشگی حفاظتی انتظامات کے باعث جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا.

اپنا تبصرہ لکھیں