punjab govt 1

پنجاب میں کرائم سین سسٹم کو قانونی حیثیت دینے کے لئے نئے قواعد کی منظوری دے دی گئی

لاہور: پنجاب حکومت نے برسوں بعد کرائم سین سسٹم کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی۔
399865 4514767 updates
پنجاب کابینہ نے کرائم سین یونٹس کے قواعد منظور کر لئے، تاہم کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرنے کے عمل کو قانونی حیثیت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے (CSU) PFSA رولز 2026 کی منظوری دے دی، کرائم سین یونٹس اہلکاروں کو پہلی بار باقاعدہ لیگل بیکنگ فراہم کر دی گئی ہے۔

پہلے کرائم سین یونٹس افسران شواہد اکٹھا کرتے تھے مگر قانونی تحفظ حاصل نہیں تھا، شواہد اکٹھا کرنے سے لے کر عدالت میں پیشی تک مکمل پراسس ریگولیٹ ہوگا۔

قواعد میں ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی بطور ثبوت شامل کرنے کی تجویز منظور کردی گئی، ایف آئی آر نمبر، تاریخ، تھانہ اور ضلع کی تفصیل شامل کرنا لازمی ہوگا.

عدالت میں گواہی ویڈیو لنک یا بالمشافہ دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئے قواعد سے تفتیشی نظام میں شفافیت اور قانونی مضبوطی آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں