ویب نیوز:اٹلی کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی ایک سو سے زائد مختلف ممالک کے افراد کو لیبیا کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا.
حادثے کا شکار ہونے والوں میں خیبر کے تین نوجوان بھی شامل ہیں، جن کا تعلق تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس سے ہے۔
ادھر نوشہرہ ورکاں کے مختلف علاقوں سے چار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، جن میں فتح کی کا سہیل عبداللہ اور ڈیرہ پیر ماہی کا شعیب شامل ہیں، جبکہ نوکھر کے دو نوجوانوں فاروق اور حسنین کے خوش قسمتی سے محفوظ رہنے کی اطلاعات ہیں۔
حافظ آباد میں بھی پانچ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں مظہر، عاطف، ہارون، حمزہ اور جعفر شامل ہیں۔
مزید برآں پھالیہ سے چھ نوجوان بحیرہ روم کی موجوں میں لاپتہ بتائے جا رہے ہیں، جبکہ سمبڑیال کے علاقے بھوپالوالہ کا 23 سالہ نوجوان شبیر بھی حادثے کا شکار ہوا، جو لیبیا کے راستے اٹلی جانے کا خواہشمند تھا۔
ریسکیو حکام نے متاثرہ کشتی اور بچ جانے والوں کو اٹلی کے قریبی ساحل پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ 75 سے زائد افراد کی تلاش نہیںہونے کا خیال بھی ظاہر کیاجا رہا ہے.
