tik tok

ٹک ٹاک پر ہراسگی، غیر اخلاقی، فحش مواد کی بھرمار، 1113 مقدمات درج، 15 لاکھ غیر قانونی یو آر ایل

اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص ٹاک ٹاک پر توہین آمیز، فحش اور غیر اخلاقی مواد کی روک تھام سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے تحریری طور پر تفصیلات پیش کی گئیں.
412280 1245717 updates
جس کے مطابق حکومت اور این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر توہین آمیز فحش اور غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے اقدامات کئے گئے۔

گزشتہ سال سائبر ہراسگی پر 545، نفرت انگیز تقریروں پر 322 مقدمات درج ہوئے، فیک انفارمیشن پر 187، بچوں سے زیادتی کے 58 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

سائبر ہراسگی پر 360 خواتین، 110 مرد اور 15 نابالغ افراد متاثر ہوئے، نفرت انگیز تقاریر پر 42 خواتین، 273 مرد متاثر ہوئے، غلط معلومات کی فراہمی سے 21 خواتین 180 مرد متاثر ہوئے۔
427729 7178575 updates
این سی سی آئی اے نے توہین آمیز مواد پر 600 سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے، توہین آمیز مواد پر 435 شکایات موصول ہوئیں.

درج شکایات پر 98 انکوائریز، 42 مقدمات درج کئے گئے، 73 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

پی ٹی اے نے 15 لاکھ سے زائد غیر قانونی یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی.

اس طرح 65 لاکھ فحش مواد پر مشتمل ڈومینز کو بھی بلاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں