اسلام آ باد: وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران لی جانے والی تنخواہ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
میڈیا ویب نیوز پر جاری سر کاری دستاویز کے مطا بق رواں مالی سال میں وفاقی کابینہ اراکین بشمول مشیر اور معاونین 40 کروڑ روپے 72لاکھ 16ہزار روپےتنخواہوں، الاؤنس کی مد میں وصول کر چکے ہیں۔
وزراء، مشیران، معاونین خصوصی کیلئے 100 سے زائد گاڑیوں کے استعمال، مرمت اور پٹرول پر 26 کروڑ روپے 64 لاکھ روپےخرچ ہوچکے ہیں۔
اس سال وفاقی کابینہ کے اراکین اور مشیران و معاونین کیلئے 68 کروڑ 87 لاکھ 27ہزارروپے رکھے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق اس بجٹ میںسے تقریبا رقم خرچ کر دی جا چکی ہے.
