لاہور:لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ایک ہی آپریشن تھیٹر میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران ڈاکٹرز کے درمیان مقابلے بازی اور سخت پابندی کے باوجود واقعے کی ویڈیو بھی بنا ڈالنے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے.
لیڈی ولنگٹن ہسپتال ویڈیو کیس میںایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل، جبکہ ویمن میڈیکل آفیسر اور 5 پی جی آرز معطل، ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
اس طرح 2نرسز اور ایک کارکن بھی معطل کر دیا گیا.
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر کے ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی.
محکمہ صحت کی طرف سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمی کو بھی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈ یکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
وویمن میڈیکل آفیسراقراءحفیظ کو بھی ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا.
چارج نرس اقراء زاہد،فوزیہ رشید اور سٹاف حسیب الرؤف بھی معطل کر کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
خیال رہے کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں دوران آپریشن مبینہ طورپرمریضوں کی ویڈیو بنا کر شیئر کی گئی تھی، جس پر سی ایم کمپلینٹ سیل کے ا یکشن لینے پر گزشتہ روز بھی 4لیڈی ڈاکٹروں کو معطل کیاگیا تھا.
