لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے کوڑا کرکٹ چننے کے لیے باقاعدہ لائسنس کا حصول لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
زرائع کے مطابق کوڑا کرکٹاکٹھا کرنے کی آڑ میںچوری اور دیگر وارداتوں کی روک تھام سمیت منسلک کاروبار کو قانونی شکل دینے کے لئے یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے.
خٰیال رہے کہ کوڑا کرکٹ کی خرید و فروخت کا کاروبار ملک بھر میںپھیلا ہوا ہے، اور اس سے منسلک افراد نے ہر شہر میںکرائے پر مہنگی جگہیںحاصل کرنے کے ساتھ مشینری بھی لگائی ہوئی ہے.
کوڑا کرکٹ کا کاروبار بیشتر طور پر کسی بھی ادارے سے رجسٹرڈ بھی نہیں ہے.’
اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ فوری طور پر اپنا لائسنس بنوائیں، جبکہ بناء بغیر لائسنس کے کوڑا چننے کی صورت میں متعلقہ شخص پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا.
