لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں مخصوص اور معیاری ڈیزائن کے تحت یونٹس بنانے کی ہدایت کردی ۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹس کانیٹ ورک پھیلانے کے لیے میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رحیم یارخان میں کرائم سین یونٹس کے قیام پر کام جاری ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب کے باقی 26 اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں بھی فوری طور پر یونٹس قائم کیے جائیں گے ۔ نئےیونٹس کے قیام کو آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ کو تمام اضلاع میں یونٹس کےلیےسرکاری اراضی کی نشاندہی کرنےکا حکم دیا گیا ہے، نیز ڈی جی پی ایف ایس اے کو باقی اضلاع کے لیے تفصیلی پلان محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھیجنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹس کے ذریعے پنجاب بھرمیں شواہد جمع کرنے کے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔
