nadra 1 1

نادرا کے نام پر سائبر فراڈ کا انکشاف ہونے پر الرٹ جاری، 9 ویب سائٹس بلاک

اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے نام پر سائبر فراڈ کا انکشاف ہواہے، متعدد جعلی ویب سائٹس نادرا کا نام استعمال کرکے شہریوں کا ڈیٹا اور ذاتی معلومات چُرانے میں ملوث نکلیں۔
cybercrime 1
جس پر نیشنل سرٹ نے نادرا کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اب تک9 ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں ۔

نیشنل سرٹ کی طرف سے سائبر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری نادرا کے نام پر جعلی ویب سائٹس سےہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات دینےسے پہلے ویب سائٹ کا ڈومین ضرور چیک کریں۔

الرٹ میں‌کہا گیا ہے کہ نادرا کی خدمات صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی دستیاب ہیں۔اس لئے مشکوک ای میل ، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا لنکس سے محتاط رہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں