Untitled 2026 03 01T224126.089 1

مسلم اور مسیحی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر، بین المذہب ہم آہنگی کی روایت

ملتان: کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام مسلم اور مسیحی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیتھولک چرچ بشپ ہاﺅس ملتان میں کیاگیا.

جس کی صدارت کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی.
Untitled 2026 03 01T224119.882
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ روزہ ہمیں صبر،برداشت اور رواداری کا سبق دیتا ہے، اس وقت دنیا بھر میں بسنے والے مسلم اور مسیح حالت روزہ میں ہیںاور ہمییں اس وقت بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم مسلم و مسیحی مل کر کیتھولک چرچ میں افطاری کر رہے ہیں، جو کہ رواداری کی اعلیٰ مثال ہے.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، معاشرے کو پرامن بنانے کے لئے نوجوانوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم انسانوں کو جوڑنے کی بات کریں کیونکہ تمام مذاہب احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ہمیں امن بھائی چارے اور صلح کی طرف بڑھنا چاہیےتاکہ ہمارا معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے .

اس موقع پر گفتگو کرتے کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ انسانیت کو اہمیت دینا وقت کی ضرورت ہے اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر مشترکات کو فروغ دیکر مثالی معاشرے قائم کیا جا سکتا ہے .انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم کسی کے ساتھ اپنے بھائیوں کی طرح سلوک نہیں کرتے تو ہم انسان کہلوانے کے قابل نہیں ہیں، ہم مختلف مذاہب کے لوگ ملکر پر امن طریقے سے پاکستان میں رہ رہے ہیں یہ اس معاشرے کی خوبصورتی ہے اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے.

اس موقع پر فادر ڈینیئل تاج ،علامہ ابوبکر عثمان الازہری، پروفیسر عبدالماجد وٹو ،پروفیسر عبدالقدوس صہیب ،ڈی ایس پی سید جعفر بخاری ،ملک محمد عمر کمبوہ ،ملک اللہ داد ایڈووکیٹ ،بشارت عباس قریشی، سرفراز کلیمنٹ ،ظہور جوئیہ،امروز گل،سعدیہ کرمانی،حنا چغتائی،ڈاکٹر مدیحہ،شازر گل، پیر عبید صدر پوری،صحافی شفقت بھٹہ، رانا عرفان سمیت دیگر موجودتھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں