Untitled 2026 02 25T211030.771

پاسپورٹ میں شادی شدہ خواتین کو والد کا نام برقرار رکھنے کا اختیار دیدیا گیا

لاہور: حکومتِ پاکستان نےخواتین کی آزاد قانونی شناخت کی توثیق کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

پاسپورٹ میں شادی شدہ خواتین کو والد کا نام برقرار رکھنے کا اختیار دے دیا گیا.
937386 82214296
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ اصلاحات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

جسٹس آصف حفیظ کے احکامات کی روشنی میں پاسپورٹ قوانین میں اہم ترمیم کی گئی ہے.

وفاقی وزراء محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کو سافٹ ویئر تبدیلی کی ہدایت بھی کی گئی۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے نادرا کے ساتھ مل کر سسٹم اپڈیٹ کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ یو این ویمن پاکستان نے خواتین کی آزاد قانونی شناخت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ پاسپورٹ اجرا اور تجدید کے عمل میں خواتین کو اب زیادہ باوقار اختیار ملے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں