Untitled 2026 02 19T154222.911

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی:بزنس انکیوبیشن سنٹر کا افتتاح، طلبہ کے لئے نیا پلیٹ فارم

ملتان:بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جسے جنوبی پنجاب میں انڈسٹری اور یونیورسٹی کے مابین مضبوط روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی، منسٹر آف سٹیٹ فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ وجہیہ قمر تھیں.Untitled 2026 02 19T154239.092

مہمان خصوصی نے سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام طلبہ کے کاروباری آئیڈیاز کو عملی شکل دینے اور انہیں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا بزنس انکیوبیشن سنٹر نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جامعات کا کردار صرف ڈگریوں کے اجرا تک محدود نہیں بلکہ انہیں تحقیق، جدت اور صنعت کے ساتھ اشتراک کو بھی فروغ دینا ہوگا۔
Untitled 2026 02 19T154230.059
اس موقع پر ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سنٹر ڈاکٹر آصف یاسین نے مہمانوں کو سنٹر کی فراہم کردہ سہولیات اور سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ سنٹر طلبہ کو بزنس پلان ڈیویلپمنٹ، مینٹورشپ، انڈسٹری لنکیجز، ٹیکنیکل سپورٹ اور مارکیٹ تک رسائی جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے وائس چانسلر کے وژن کے مطابق یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور یوتھ انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے مرتب کردہ روڈمیپ پر بھی روشنی ڈالی۔

تقریب میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بزنس انکیوبیشن سنٹر کے قیام کو جنوبی پنجاب میں تعلیمی و صنعتی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں