اسلام آباد: صدر مملکت نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ہے.
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ایوان صدر کے مطابق ترمیم کےتحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کےلیے’اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس‘ متعارف کرایا گیا ہے۔
