Untitled 2026 02 11T181203.191

پنجاب حکومت کی نئی موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی جاری،ماہانہ پٹرول حد میں‌اضافہ

لاہور: پنجاب حکومت نے نئی موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی۔

پنجاب حکومت کی نئی موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی کے حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
Untitled 2026 02 11T181208.392
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی کو صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری محکمہ خزانہ کی منظوری سے مشروط ہو گی۔

پالیسی میں مزید کہا گیا کہ گریڈ 17 سے اوپر کے تمام افسران کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ تمام افسران کے لیے پیٹرول کی ماہانہ حد میں 25 لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد سرکاری ٹرانسپورٹ کے نظام کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں