Untitled 2026 02 07T160106.940

ہائیکورٹ بار ملتان کے الیکشن شیڈول کا اعلان، ریاض‌گیلانی چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر

ملتان: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ الیکشن شیڈول 27-2026ء کا اعلان کر دیا گیا.

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو باڈی نے آج اپنے اجلاس میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن سال 27-2026ء کے شیڈول کا اعلان کیا.
Untitled 2026 02 07T160358.929
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 فروری بروز سوموار کو صبح 9:00 بجے تا 1:00 بجے دن تک جمع کرائے جاسکیں‌گے جبکہ اسی روز شام 4 بجے امیدواروں‌کی فہرست جاری کی جائے گی. کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 فروربوز منگل صبح 09:00 بجے تا 2:00 بجے دن تک ہو گی.

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 فروری بروز منگل صبح 9 بجے سے 2 بجے دن تک ہوگی، جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں‌18 فروری بروز بدھ 1:00 بجے دن تک دائر کی جا سکیں‌گی.سماعت اپیل و فیصلہ اور واپسی کاغذات نامزدگی 19 فروری بروز جمعرات 1:00 بجے تا 4:00 بجے دن تک ہو گی اور اسی روز شام4 بجے حتمی فہرست امیدواران جاری کی جائے گی.Untitled 2026 02 07T182336.875

ہائیکورٹ‌بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 فروری 2026ء بروز ہفتہ 9:00 بجے صبح تا 5:00 بجے شام تک بجے تک منعقد ہوں‌ گے، اس دوران وقفہ برائے نماز 1:00 دن تا 2:00 بجے دن تک ہو گا.

الیکشن شیڈول کے مطابق فیس کاغذات نامزدگی اور ممبر شپ کی مدت صدارت کے عہدہ کے لئے 5 لاکھ روپے اور 15سال، نائب صدر کے لئے 2 لاکھ روپے اور 12سال، جنرل سیکرٹری کے لئے 3لاکھ روپے اور 10 سال، لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کےلئے ایک ایک لاکھ روپے اور 3 سال، جبکہ ممبر مجلس عاملہ کے لئے فیس 50 ہزار روپے جبکہ ممبر شپ کی مدت اہلیت 3 سال رکھی گئی ہے.

الیکشن شیڈول میں‌دی گئی ہدایات کے مطابق امیدواران کے لئے چندہ وکلاء اور لائبریری کی کلیئرنس کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کرنا ضروری ہے۔ نیز امیدواران کا لائف ممبر ہونا ضروری ہے.پاکستان بار کونسل کے لیٹر مورخہ 29 مئی 2013 کی شق نمبر (3) کے تحت امیدواران کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ برائے صدر سابقہ تین سال کے 15, 15 برائے نائب صدر اور جنرل سیکرٹری سابقہ 3 سال کے 10, 10 برائے فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری و ممبران ایگزیکٹیو سابقہ تین سال کے 2 وکالت نامے ہمراہ مصدقہ آرڈر شیٹ لف کرنا ضروری ہے۔ ووٹرز کے لئے پنجاب بار کونسل کا جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ کارڈ اور شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہو گا.

کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لئے ریٹرننگ آفیسر صفدر سرسانہ سیال (جنرل سیکرٹری و کو آرڈینیٹر الیکشن بورڈ) ہو ں گے.

Untitled 2026 01 24T191930.703الیکشن بورڈ میں‌ سید ریاض الحسن گیلانی (چیئر مین الیکشن بورڈ)، جبکہ ممبران میں‌عبدالسلام علوی، اظہر حیات بلوچ، سید فہیم عباس گردیزی شامل ہیں.

ایپلٹ بورڈ میں‌سہیل اقبال بھٹی (چیئر مین)، جبکہ ممبران میں‌محمد سلیمان بھٹی، مہر لیاقت علی، چوہدری حامد مسعود، شہزاد حیدر میتلا شامل ہیں .

کو آرڈینیٹر کمیٹی ممبران میں‌چوہدری رضوان اقبال گل، راؤ فیضان احمد، محمد کاشف رضا رانا، صابر بھڈ وال، مہروز عزیز خان نیازی اور شفقت حسین تھہیم شامل ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں