427025 7631743 updates

سرسبز دبئی؛ 4 سال میں 15 لاکھ درخت لگانے اور روڈ میپ 2030 کا اعلان

ویب نیوز:دبئی حکومت نے 4 سال میں دبئی کو سر سبزبنانے کا اعلان کردیا۔

دبئی کو سر سبزبنانےکا نیا منصوبہ متعارف کروایا گیا ہے.
Untitled 2026 02 05T204753.442
اس منصوبے کے تحت حکومت نے 15 لاکھ درخت لگانے اور 120 نئے پارکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ دبئی حکومت نے 4 ارب درہم کا ’واٹراینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030‘ کا اعلان بھی کیا ہے جو بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران لانچ کیا تھا۔

دبئی میں 200 نئے سپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم ہوں گے اور ہر سال تین نئے پبلک بیچز بھی بنائیں جائیں گے۔

منصوبے میں بیچز (ساحلی ) سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور سمندر کنارے عوامی ساحلی سہولیات میں واک،جاگنگ اورسائیکل ٹریکس بھی بنیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں