427014 3561567 updates

ملک بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

ویب نیوز: ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
Untitled 2026 02 05T193801.467
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی ہے۔

ماہ جنوری 2026ء تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے گئے تھے اور ایک ہزار547 تاحال زیرتفتیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 970 اور پنجاب میں211 کیسز زیرتفتیش ہیں، بلوچستان میں 167، سندھ میں145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیرمیں 10 کیسز زیر تفتیش ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں