422940 5867693 updates

لاہور ہائیکورٹ: جسٹس وقار حیدراعوان سمیت 11 مستقل ججز نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے گیارہ ججز نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نےمستقل ہونے والے ججز سے انکے عہدوں کاحلف لیا.
Untitled 2025 07 10T195507.409
تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب،پراسیکوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر سنئیر وکلا نےشرکت کی،تقریب لاہور ہائیکورٹ کے سبز زار لان میں منعقد ہوئی ۔

لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونے والےججز میں جسٹس حسن نوازمخدوم،جسٹس ملک وقارحیدر اعوان، جسٹس سردارعلی اکبراورجسٹس احسن رضا کاظمی شامل ہیں.

جسٹس ملک اویس خالد ،جسٹس اقبال وینس ،جسٹس محمد جوادظفر،جسٹس خالد اسحاق ،جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور خاتون جسٹس عبہر گل خان بھی لاہور ہائیکورٹ کے مستقل جج بننے والوں‌میں‌شامل ہیں۔

جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس ملک اویس خالد اور جسٹس ملک محمد اقبال وینس جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں