girl dead body 2

جہیز کم لانے پر سسرالیوں نے 5 ماہ کی حاملہ بہو کو جلا کر مار ڈالا، ملزم فرار

فیروزوالا: حاملہ بہو کو مبینہ طور پر جہیز کم لانے پر سسرالیوں‌نے جلا کر مار ڈالا.

پانچ ماہ کی حاملہ ثناء کو مبینہ طور پر سسرالیوں کی جانب سے پٹرول چھڑک کر آگ لگا نے کا دلخراش واقعہ پیش آیا.

متاثرہ لڑکی کوشدیدجھلسنے کےبعد سپتال منتقل کیاگیاتھا،لیکن دوران علاج وہ جانبرنہ ہوسکیں، افسوسناک طور پر بچہ بھی جاں بحق ہو گیا۔Untitled 2026 01 28T175955.043

پولیس کے مطابق مقتولہ ثناء کاچہرہ، بازو اورجسم تقریباً 70 فیصد جھلسا ہوا تھا.

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ثناء کی چھ ماہ قبل مصطفیٰ سے شادی ہوئی تھی، تمام ملزم اس وقت فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق سسرالیوں نے ثناء کو جہیز کم لانے کی وجہ سے جلا ڈالا۔

اپنا تبصرہ لکھیں